میرا مشن و مقصد ورسک عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہیں۔میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ محمد نادر خان کا PK72 سے الیکشن لڑنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبر پختون خواہ کے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے PK72 پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا میرا مشن و مقصد ورسک عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے ورسک عوام بجلی، گیس سے محروم ہے سیاسی نمائندوں نے ورسک عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ورسک عوام کئی سالوں سے بنیادی سہولیات و ضروریات سے محروم ہے حالانکہ پچھلی حکومتوں میں پشاور سے کئی اسپیکر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے کئی گورنر منتخب ہوئے تھے لیکن پشاور عوام اور خاص کر ورسک عوام کیلئے کسی نے آواز نہیں اٹھائی جو قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا مشن و مقصد علاقے سے بجلی لوڈشیڈنگ، آئیس، سیم و تھور کا خاتمہ ہے۔اور بنیادی تعلیم کو عام کرنا ہے تا کہ ہر بچہ تعلیم جیسے نعمت سے محروم نہ ہوں۔یاد رہے کہ محمد نادر خان نے ابھی تک کسی جماعت سے شمولیت کا اعلان نہیں کیا لیکن وہ بہت جلد کسی سیاسی جماعت کے ساتھ شمولیت کا اعلان کرینگے۔