مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیر اہتمام انٹر سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کیمپلیکس سوہدرہ کی محمد رشید گراؤنڈ میں منعقد ہوا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے زیر اہتمام انٹر سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کیمپلیکس سوہدرہ کی محمد رشید گراؤنڈ میں منعقد ہوا،میچ پشاور ٹائیگرز اور سوہدرہ سپارٹرز کے مابین کھیلا گیا، پشاور ٹائیگرز نے فائنل میچ ایک گول سے میچ جیت لیا،اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد چیمہ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سابق یوسی چیئرمین حاجی محمد سلیم دولہ،کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاء النور،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے،سنیئر مینجر ایجوکیشنل میر امان ہنزائی،افتخار احمد بٹ،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،مظفر اقبال چشتی،واجد نعیم،سید خرم رضا رضوی،مظفر اقبال چشتی،سیف اللہ بٹ۔طارق جاوید ملک،کاشف محمود خان،شہباز بخاری،کاشف اشرف، میاں لال سمیت کثیر تعداد نے طلباء وطالبات اور کھلاڑی موجود تھے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد چیمہ،بابو شعیب ادریس اور حاجی محمد سلیم دولہ،ناصر محمود اللہ والے نے کہا کہ نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوں کافروغ بہت ضروری ہے۔کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے،مسلم ہینڈز انٹر نیشنل نے ایک شاندار نیشنل فٹ بال ٹورنا منٹ منعقد کروایا جو قابل تحسین ہے مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاء النور اور انکی پوری ٹیم کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد اور ویل ڈسپلن آرگنائزڈ تقریب منعقد کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ایسے ٹورنا منٹ کا انعقاد کرواتے رہیں گے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں