پولیس تھانہ ہڑپہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے تھانہ میں آنے والا ہر شخص ہمارے لیے اہم ہے علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا میری اولین ترجیح ہے۔ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ چوہدری اللہ دتہ اختر
ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ ہڑپہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ اخترجنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس تھانہ ہڑپہ ہمہ وقت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے انہوں نے تھانہ میں تعینات آفیسرز و اہلکاران کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان اپنے بنیادی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں آنے والا ہر شخص ہمارے لیے اہم ہے ہر شخص کو بھر پور عزت دی جائے ہر شہری کی شکایت توجہ و تحمل سے سنی جائے تاکہ اسے احساس تحفظ ملے کام صرف میرٹ پر کیا جائے کسی کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہ ہو تحفظ اور عزت عوام کا پولیس پر اولین حق ہے عوام کو عزت و احترام دیں تاکہ پولیس اور سول سوسائٹی کے مابین بڑھتے ہوئے فاصلوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکے تمام افسران و اہلکاران ساہیوال پولیس کے سلوگن تحفظ عزت کے ساتھ پر عمل پیرا ہوکر علاقہ تھانہ ہڑپہ کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہر ممکن اقدام اور کوشش کریں
