وزیرآباد(نا مہ نگار) ٹیکس گزار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،دیانتدار تاجر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ٹیکس نیٹ کو وسعت دیکر ملک کی معاشی مشکلات پر قابو پایا لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر گوجرانوالہ میڈم فائزہ بشیر اور ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفیسر یونٹ9 وزیرآباد محمد رمضان نے مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پرمحمد آصف چیمہ انکم ٹیکس آفیسر، انسپکٹر عبد الستار،صدر ناصر محمود اللہ والے،شیخ محمد جلیل،سعید اللہ والے،حاجی حبیب الرحمن،محمد اکبر بٹ،طارق جاوید ملک،کرنل (ر) وقار انور شیخ،خالد محمود اللہ والے،شاہد اللہ والے،محمد سہیل چوہان،شیخ بلال احمد،احسان اللہ گوندل،،محمد تنویر،محمد سلمیان شیخ سمیت تنظیم تاجران کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران و نمائندوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ملازمین قوم کے خادم ہیں اور ٹیکس گزاروں کے لئے مشکلات پیدا کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے تاجروں اور عوام سے کہا کہ وہ حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں سے استفادہ کرتے ہوئے بروقت اپنی ریٹرن جمع کروائیں اور مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لئے محکمہ سے تعاون کریں۔ٹیکس نیٹ کے متعلق تمام معلومات نیٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس موقع پر انکم ٹیکس آفیسر محمد آصف چیمہ نے کہا کہ نوٹس کے باوجود غفلت کے مرتکب تاجروں کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کی جائے گی
