تفریحی سرگرمیاں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں،سیٹھ اسد الٰہی

Spread the love

وزیرآباد (نا مہ نگار) مثبت تربیت سے فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے،تفریحی سرگرمیاں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں،والدین اور اساتذہ کے باہمی تعاون سے ایک صحتمند فکر کی حامل نسل تیار ہوگی۔ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الٰہی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سیٹھ اسد الٰہی نے ماڈل سکول میں فن فئیر فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے ہونہار نو نہالوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر نصابی اور ہم نصابی تربیت کے ساتھ روشن راہوں پر گامزن کیا جا سکتا ہے،فن فئیر کی آرگنائزر میڈم سعدیہ ملک نے کہا کہ مادی منفعت کو بالائے طاق رکھ کر مشنری جذبے کے ساتھ فن فئیر کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ معاشرے کے گھٹن زدہ ماحول میں والدین،اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو مشترکہ اصلاحی تفریحی ماحول میسر آ سکے۔اس موقع پر ماہرین تعلیم مختار حمزہ بھٹی، محمد بابر، مرزا عثمان غنی، میاں شہزاداحمد، حافظ آصف عثمانی اور ممتاز سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں