وزیرآباد(نامہ نگار)پولیس تھانہ صدر کے علاقہ پھالوکی میں ڈکیتی کی بڑی واردات نامعلوم مسلح ڈاکو ٹریفک پولیس اہلکار کے گھر میں گھس کر نقدی اور طلائی زیورات سمیت تقریبا 45 لاکھ روپے کا سامان لوٹ کر فرار۔ نقدی طلائی زیورات،لائسنسی اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان شامل ,وارادت کے بعد 15 پر کال کرنے کے پینتالیس منٹ بعد رسپانس ملا قابل ذکر بات یہ ہے کہ جائے وقوعہ سے تھانہ صدر کا فاصلہ تین کلو میٹر اور گنیا والی چوکی کا فاصلہ صرف ڈیڑھ کلو میٹر ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے علاقہ پھالوکی میں ٹریفک پولیس اہلکار عبدالرحمان چیمہ اور چوہدری شہباز احمد چیمہ کے گھر پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے چار مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے جبکہ اہل۔خانہ کے مطابق دو سے تین ڈاکو گھر کے باہر موجود رہے ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اہلیخانہ کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے تسلی سے سارے گھر کی تلاشی لی اور 16تولے طلائی زیورات4 لاکھ 65ہزار نقدی ، چار قیمتی گھڑیاں لائسنسی اسلحہ جن میں رائفک 7mm،پسٹل۔30 بوراور رائفل 222 اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔اہل خانہ کے مطابق پینتالیس لاکھ کے قریب کا ڈاکہ پڑا ہے اور ہم نے وارادت کے بعد 15 پر کال کی تو تقریبا 45 منٹ بعد رسپانس ملا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پھالوکی چیمہ سے تھانہ صدر کا فاصلہ تقریبا تین کلومیٹر اور گنیا والی چوکی کا فاصلہ ڈیڑھ کلو میٹر بتایا جاتا ہے۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر۔دیا گیا ہے
