عام انتخابات 8 فروری کی بجائے مزید چھ ماہ تک لیٹ ہو جائیں، مہر آصف عباس کاٹھیہ

Spread the love

تاندلیانوالہ(بوراحمد کھوکھر)پی پی103سے آذاد امیدوار مہر آصف عباس کاٹھیہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ عام انتخابات 8 فروری کی بجائے مزید چھ ماہ تک لیٹ ہو جائیں تاکہ روائتی اور موسمی امیدواروں کی طرف سے انکے ووٹروں کی خدمت اور آو بھگت کا سلسلہ جاری رہے کیونکہ الیکشن کے بعد تو کسی نے اگلے الیکشن تک انہیں پوچھنا نہیں انہوں نے مقامی پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد امیدوار ہیں جنہوں نے بطور ریونیو آفسر بھی لوگوں کی خدمت کی اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے اور تاحیات رہیگا کیونکہ وہ موسمی امیدوار نہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ مفاد پرست سیاستدان نہیں بلکہ ایک نظریئے کا نام ہے وہ ایک پڑھے لکھے اور عوامی خدمت کاجذبہ رکھنے والے سیاستدان ہیں جو حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی سالمیت و وقار میں اضافہ کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اس لئے یہ دوسرے امیدواروں سے زیادہ آپکے ووٹ کے حقدار ہیں وہ دوسرے سیاستدانوں کی طرح اپنے مفادات کی نہیں بلکہ حلقہ کے لوگوں کے مفاد کی جنگ لڑیں گے اور حلقہ کی تعمیروترقی پر خصوصی توجہ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں