گلگت (سٹاف رپورٹر ) سیکریٹری جی بی لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقاراحمد نے سینئر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر مقبول احمد ڈار کو چیف کنسلٹنٹ سکیل 20 میں ترقی پر شاندار الفاظ میں مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مقبول احمد ڈار گلگت بلتستان میں ڈینٹل اورل سرجری کے میدان میں نمایاں مقام رکھتےہیں اور اچھی شہرت کے حامل ہیں انہوں نےاپنی قابلیت اور تجربے کی روشنی میں ڈینٹل شعبے کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے ان ہی کی کوششوں کی بدولت پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اور سٹی ہسپتال میں ڈینٹل شعبے کو اہم مقام حاصل ہے ڈاکٹر مقبول احمد نے اپنی سرجیکل ٹیم کے ہمراہ کئی پیچیدہ ڈینٹل کیسز کو مہارت اور قابلیت سے احسن انداز میں حل کئے بلکہ ڈینٹل کے شعبے کو جدید طریقہ علاج سے منسلک کردیا ہے گلگت بلتستان کے طول و عرض سے دانتوں کے مریض ڈاکٹر مقبول احمد کے علاج سے استفادہ کررہے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے ڈینٹل سرجری کے مریضوں کو گھر کی دہلیز پہ معیاری علاج کی سہولت دی ہے سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ نے سینئر ڈاکٹرز بالخصوص ڈاکٹر مقبول احمد ڈار کی ترقی کو ہیلتھ سیکٹر کیلئے نیک شگون قرار دیا ۔واضح رہے حال ہی میں محکمہ۔صحت کے سینئر ڈاکٹروں کو سکیل 19 سے 20 میں ترقی دی گئی ہیں جس میں سینئر ڈینٹل ڈاکٹر مقبول احمد ڈار بھی شامل ہیں مقبول احمد ڈار کو چیف ڈینٹل کنسلٹنٹ سکیل 20 میں ترقی دے دی گئی ہیں انہوں نے تمام ترقی پانے والے ڈاکٹروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
