وزیرآباد(نا مہ نگار) غیر قانونی قائم منی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن،مشینیں ضبط۔ڈپٹی کمشنر وزیرآباد عمر فاروق وڑائچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے میونسپل کمیٹی ٹیمیں تشکیل دیں جس پر میونسپل کمیٹی کے داؤ چیمہ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ الہ آباد،لالہ زار کالونی،مہندی شاہ روڈ اور دیگر جگہوں پر قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس سے تین مشینی قبضہ میں لے لیں۔
