یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی

Spread the love

لندن(عارف چودھری)یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

یورپی یونین نے یہ اجازت حکومتی سطح پر کی جانے والی کاوش کے بعد دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طورپرتمام یورپی ممالک کےسفرا سے رابطہ کیا اور کیے جانے والے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کیے جانے والے رابطے کے بعد
پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اوریورپی ممالک میں اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی تا حکم ثانی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپی ممالک کے حکام سے رابطے میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کے بعد پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اورپی کے 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں