تاجر برادری کا ملکی معیشت کی مظبوطی میں بڑا اہم کردار ہے، رانا شمائلہ رسول

Spread the love

تاجر برادری کا ملکی معیشت کی مظبوطی میں بڑا اہم کردار ہے تاجر برادری اپنا ٹیکس ایمانداری سے جمع کروا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے FBR کا عملہ آپ کی خدمت اور تعاون کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے۔۔ رانا شمائلہ رسول

ڈسٹرکٹ ٹیکس آفس یونٹ کی انجمن تاجران ہڑپہ کے ساتھ ٹیکس آگاہی میٹنگ جنرل سیکرٹری اجمن تاجران ہڑپہ سٹی و ممبر امن کمیٹی ساہیوال غلام فرید انور نے آنے والے وفد کو ویلکم کیا اور تاجران سے تعارف کروایا

ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ٹیکس آگاہی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹیکس آفس یونٹ کی ان لینڈ ریونیو آفیسر ریجنل ٹیکس آفس میڈم رانا شمائلہ رسول کی قیادت میں ایک وفد جس میں شمشیر علی ڈھکو۔ نذر فرید۔رانا انوارالحق اور غلام مصطفیٰ نے ہڑپہ اسٹیشن پر انجمن تاجران کے نمائندوں اور تاجربرادری سے ٹیکس آگاہی میٹنگ کی غلام فرید انور سیکرٹری انجمن تاجران یڑپہ سٹی و ممبر امن کمیٹی ساہیوال نے میڈیم رانا شمائلہ رسول کو پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے غلام فرید انور نے آنے والے FBR کے وفد سے انجمن تاجران کے عہدداران کا تعارف کروایا اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان لینڈ ریونیو آفیسر ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال میڈم رانا شمائلہ رسول نے کہا کہ
تاجر برادری کا ملکی معیشت کی مظبوطی میں بڑا اہم کردار ہے تاجر برادری اپنا ٹیکس ایمانداری سے جمع کروا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دے FBR کا عملہ آپ کی خدمت اور تعاون کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں