وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے فلسطین کی آزادی کے لئے عملی اقدامات نہ اٹھائے تو انکے نام میر جعفر ومیر صادق والی فہرست میں لکھا جائے گا،غزہ میں قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،عارضی جنگ بندی حماس کی فتح ہے،اسلامی سربراہی کانفرنس قرارداد اور لفظی مذمت تک محدود ہے،دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں،افسوس مسلم امہ حکمران امریکہ کے خوف میں مبتلا ہے،(ن) لیگ،پیپلزپارٹی نے چار چار باریاں لیں مزید مسلط رہنا چاہتی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے نام پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں آئے بینک لوٹے اور قرض معاف کروائے 8فروری کو ان کا یوم حساب ہے 18طرز کے انتخابات ملک ک ے لئے تباہ کن ہونگے ماضی کی طرح جسکی حکومت کو عوام قبول نہیں کرینگے،عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں آئی ایم ایف کی تابعداری میں غریبوں پر بے تحاشہ ٹیکسز عائد کئے۔وہ سیاسی وسماجی شخصیت معروف سیاسی راجگان خاندان کے سپوت پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،صوفی محمدعبد اللہ،مہر سعید رسولنگری،محمد خلیل عرف جھارا، احمد حسن،شہباز احمد،جاوید خان،چوہدری بلال گھمن،استخار احمد کاسینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پرامیدوار این اے 61ناصر محمود کلیر،امیدوار پی پی35محمد مشتاق بٹ، ضلعی امیر گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا،زونل امیر صابر حسین بٹ،زمان حیدر چیمہ،ذبیع اللہ ملک،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،مہر عتیق الرحمان، محمد سعید کھوکھر،میاں محمد یوسف،جاوید مغل،مرزا غلام مصطفی،راجہ ظاہر اللہ خان،ارسلان حیدر بٹ،ملک ارسلان،عنایت اللہ میتلا سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی،سیاسی جماعتیں سماج کا اہم ترین حصہ ہوتی ہیں،امریکہ اپنی اندھی طاقت کے ساتھ پوری دنیا کو غلام بنانا چاہتا ہے، تینوں سیاسی پارٹیوں نے مل کر مہنگائی بیروزگاری مسلط کی ہے۔ملک میں لاقانونیت بڑھ گئی،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ہر انسان کو عزت کے ساتھ جینے دو۔ ریاست کے ہر شہری کو روٹی کپڑا مکان ملے۔ہم چاہتے ہیں عدل انصاف کی حکمرانی ہو۔حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی چھری لے کر عوام کوذبح کیا ہے۔ان کی سیاست مفادات۔کرسی اور امریکہ کے لئے ہے۔ہم ان کے پیٹ سے نکال کر خزانہ عوام پر لگائیں گے۔ ہماری سیاست عوام ماؤں بہنوں بیٹوں اور بیٹیوں کے لئے ہے۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ہم غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں جماعت اسلامی کی حکومت آئے کی تو قرآن کا نظام کا نفاذ ہو گا۔آپ کو جدید پاکستان ملے گا۔عوام یاد رکھیں آئندہ ووٹ سے ان کا احتساب کرنا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی بات لے کر عوام میں کھڑی ہے۔ ہم ملک لوٹنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔اس نظام میں مزدور محنت کش کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ن لیگ پی ٹی آئی اور دیگر جماعتیں نظام نہیں بدلیں گی۔یہ ظالمانہ نظام اب عوام کو بدلنا ہوگا۔پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،صوفی محمد عبد اللہ،مہر سعید رسولنگری،محمد خلیل عرف جھارا، احمد حسن،شہباز احمد،جاوید خان،چوہدری بلال گھمن،استخار احمد نے کہا کہ وہ اللہ کی رضا اورآخرت میں سرخرو ہونے کے لئے جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں آئندہ انکی ساری کوشش اور جدوجہد اللہ کی خوشنودی کے لئے ہوگی انہوں نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی میں فرنٹ سطح پر خدمات سرانجام دینگے۔
