والدین کی عزت ومرتبہ اورمقام کی جوتعلیم دین اسلا م نے دی اسکی مثال کسی دوسرے کسی مذہب میں نہیں ملتی،قاری وسیم رضا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جوبچے والدین کی زندگی میں انکی خدمت کرکے انکی دعاؤں کے ثمرسمیٹتے ہیں وہ والدین کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعدبھی انکی دعاؤں کے اثرات سے مستفیدرہتی ہے، والدین کی عزت ومرتبہ اورمقام کی جوتعلیم دین اسلا م نے دی اسکی مثال کسی دوسرے کسی مذہب میں نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار قاری وسیم رضا نے سیاسی و سماجی شخصیت میاں اقبال مہر،میاں ظفر اللہ مہر،میاں ذکاء اللہ مہر کی والدہ،میاں ذکی مہر آف دوبئی،میاں دانش،میاں شعیب،میاں عبد الوہاب،میاں حمدان کی دادی کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرقاسمی،سائیں اختر،سائیں ساجد،حاجی محمد سلیم دولہ،الحاج محمد رفیق بھٹہ،لالہ محمد خلیل،خواجہ شعیب،حاجی نصیر احمد آرائیں،احمد یار وڑائچ،محمد طارق مہر،محمد جمیل،عاصم احمد،مختار شاہین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایصال ثواب کی محافل جہاں مرحوم،مرحومہ کے درجات بلندی کاباعث بنتی ہے وہاں محافل کاانعقادکرانے والوں کے لئے بھی کارثواب کاسبب ہوتی ہے۔ ان روح پرورایصال ثواب کی محافل میں شرکت کرنے والے بھی روحانی اوراطمینان قلب لیکرجاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں