وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں مسلم ھینڈز پاکستان کے زیر اہتمام 2دسمبر ہفتہ کو دن 11بجے مسلم ھینڈز فلاحی ادارہ برائے بحالی جسمانی معزوراں وزیرآباد سے معذور افراد سے اظہار محبت کے لئے ایک “واک”کا اہتمام کیا گیا ھے.جس کی قیادت مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور، ڈویژنل ایریا مینجر رانا عمر فاروق، لولی ھڈ مینجر سردار شمس الرحمن، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حسن طارق، سوشل میڈیکل آفیسر ماہ نور چیمہ، انجمن بہبودئ مر یضاں وزیرآباد کے صدر ناصر محمود اللہ والے،پریس کلب کے صدر افتحار احمد بٹ اور دیگر سماجی کاروباری اور سیاسی شخصیات کریں گی. واک معذور افراد کے بحالی مرکز گلہ موجدین سے شروع ھو کر تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال کے کمپاونڈ میں اختتام پذیر ھو گی.
