وزیرآباد(نا مہ نگار) ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور ایم پی اے کے امیدواران کے انٹر ویوز30نومبر کو ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف کی رہائشگاہ جی ٹی روڈ گکھڑ میں ہونگے۔ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں مدثر نذیر کے مطابق 13ایم این ایز اور66ایم پی ایز کے انٹر ویر محمد حنیف عباسی،چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ،سابق ایم این اے محمد جنید،توفیق بٹ اور ضلعی صدر قیصر اقبال سندھو کرینگے اس موقع پر میاں مدثر نذیر نے کہا کہ انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر ملک کو معاشی دلدل اور بھڑانوں سے نکالینگے اور عوام کو ریلیف دینگے۔
