وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وامیدوار این اے61ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ملکی استحکام،غلبہ دین عوامی خدمت کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اسٹیبلشمنٹ کو پیارے ہونیوالوں کا یوم حساب جلد ہوگا،جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے ہر سیٹ پر حصہ لے گی۔وہ گکھڑ میں ذمہ داران کی میٹنگ اور معززین سے ملاقاتیں کررہے تھے۔اس موقع پرانجم طاہر بھٹی،شاہد ڈھلوں،ڈاکٹر حبیب اللہ،بشیر احمد ڈار،امتیاز بٹ،میاں افضل،وزیرخاں،محمد وحید،سعید بٹ،طارق عالم ودیگر ذمہ داران موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ8فروری عوام دشمن سیاسی جماعتوں کا یوم سوگ ہوگا مافیاز نے تمام جماعتوں مین بھیس بدل کر عوام کو لوٹا 75سالوں میں سیاسی جماعتیں فیل عوامی حالت بہتر نہیں بناسکیں جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو عوامی خوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی شکست ہے حماس نے حکمت سے مخالف کو عوامی میدان میں پھینک دیا،اسرائیل کے تمام متفیتن اسکی امداد سے جان چھڑوارہے ہیں دنیا بھر میں فلسطینیوں کو ہر سطح پر پذیرائی ملی ہے،جماعت اسلامی پاکستان اور دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے لئے آواز بلند کررہی ہے
