
جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کرنل(ر)محمد عبید مرزانے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سب سے پہلے ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم اور ان کی بیگم ڈاکٹر شہناز شاہد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ماہانہ اجلاس میں خوش آمدید کہا گیا۔اس کے بعد کرنل (ر) محمد عبید مرزا نے ڈاکٹر امتیاز شاہ کے جواں سالہ بھتیجےکی اچانک وفات،ادارے کے مرحومین اور دیگر مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور ڈاکٹر محمد اسد مرزا سمیت تمام بیماروں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیئے اجتماعی دعا کرائی۔ جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج کی عدم موجودگی میں کرنل (ر)محمد عبید مرزا نے اس سنٹر کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو بتایا۔کہ گزشتہ ماہ نومبر 2022ء میں کل 52 مریض خواتین اس سنٹر سے مستفید ہوئیں۔ جبکہ ایک خاتون مریضہ کا الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ماہ دسمبر 2022ء میں ہونے والے فلاحی پروگرام کے لیئے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ اس بار گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں طلباء وطالبات کے لیئے فری میڈیکل کیمپ،صحت کے حوالے سے آگہی پروگرام،تھیلیسیمیا اور ڈی ایم ڈی ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ کے سلسلے میں ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔حتمی تاریخ کا تعین ہوتے ہی متعلقہ کالج سے رابطہ کر کے انہیں اطلاع کر دی جائے گی۔ اس ماہانہ اجلاس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر)محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،فرزانہ اجمل،تہمینہ گل چوہدری،فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر عائشہ مرزا،فریحہ مرزا،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر شاندار ٹی پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے کی۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
