مادی مفادات سے ماوریٰ خدمت انسانیت مسلم ہینڈز کا طرہ امتیاز ہے، صاحبزادہ سید ضیاء النور

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) معاشرے میں طبقاتی تفریق کا خاتمہ انسانی خدمت کی بہترین کاوش ہے،معذور افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لئے مشنری جذبہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے،مادی مفادات سے ماوریٰ خدمت انسانیت مسلم ہینڈز کا طرہ امتیاز ہے۔ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹرمسلم ہینڈز پاکستان صاحبزادہ سید ضیاء النور نے فلاحی ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوراں وزیرآباد میں معذور افراد کے عالمی دن کے سلسلہ میں پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سوشل میڈیکل آفیسر ماہ نور چیمہ نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں دقت محسوس کرنیوالے جسمانی معذور افراد کی بحالی کاکام کرنے والے مسلم ہینڈز کے ورکرز روشن ستاروں کا کردار ادا کررہے ہیں۔مسلم ہینڈز کے لائیولی ہڈ آفیسر سردار شمس الرحمن نے بتایا کہ معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے ضرورت مند افراد کو بحال کرکے قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کا مشن لائق تحسین ہے۔کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل،ڈاکٹر ناصر امین بٹ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر احسن طارق،سماجی رہنما میڈم پروین شیخ،سرپرست انجمن بہبودی مریضاں افتخار حسین صدیقی اور ڈاکٹر شاہزیب نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے رفاعی تنظیموں کے ساتھ سرکاری سطح پر بھی جامع پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔تقریب میں طارق جاوید ملک،سنیئر نائب صدر ینگ بلڈ مہر محمد الیاس،ملک مدثر حنیف،میڈم پروین شیخ،طارق جاوید ملک،افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،افتخار حسین صدیقی،ڈاکٹر ہادیہ،واجد نعیم،عابد طفیل مغل،محمد طارق طور،مدثر احمد ودیگرنے شرکت کی۔دریں اثناء لائیولی ہڈ آفیسر شمس الرحمن کی زیر نگرانی مسلم ہینڈز ادارہ بحالی جسمانی معذوراں وزیرآباد مرکز سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک واک کا اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں