وزیرآباد (نامہ نگار) بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر انسانی سمگلر چھ نوجوانوں سے سوا کروڑ پاکستانی رو پے سے زائداور بارہ ہزار یوروشو منی بٹور کر رفو چکر ہوگئے ے،ایف آئی اے لاہور نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فیض رسول چیمہ سکنہ منظور آبادتحصیل وزیرآباد نے ا یف آئی اے کو درخواست گزاری کہ شہزاد اعجاز ولد محمد بشیر مغل سکنہ محلہ گوندل پورہ وزیرآباد نے میرے برادر نسبتی عمر فاروق ساکن احمد گارڈن لاہور بیرون ملک بھجوانے کا کام کرتا ہے اور اس نے میری ملاقات اس سے کرائی جس میں آسٹریلیا کے لئے فی کس 43لاکھ اور پولینڈ کے لئے فی کس 32 لاکھ روپے طے پائے۔سائل نے اپنے دو بیٹوں اور چار عزیزوں کے پاسپورٹ اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے گواہان کے روبرو شہزاد اعجاز اور عمر فاروق کے حوالے کر د ئیے اور باقی رقم بذریعہ آن لائن بنک کے ذریعے عمر فاروق کے اکاؤنٹس میں کل رقم ایک کروڑ 18 لاکھ 56 ہز ار روپے ٹرانسفر کر د ئیے۔عمر فاروق نے ماہ مئی میں دو نوجوانوں حزیف فیض اور حمزہ اسماعیل کو آسٹریلیا کے ویزے لگوا کرد ئیے مگر فلائی نہ کرایا بعد ازاں ماہ ستمبر میں چار نوجوانوں منیب فیض،احتشام،عثمان شہزاد اور آفتاب اشرف کو پولینڈ کے ویزے لگوا کر بذریعہ ہوائی جہاز لاہور سے کراچی روانہ کیا جہاں ایجنٹ عمر فاروق اور ساتھی مشتاق خاں نے چاروں افراد سے 12 ہز ار یورو شو منی کے بہانے وصول کئے اور رفو چکر ہوگئے۔چاروں نوجوان ذلیل وخوارہو کر گھر واپس آگئے ایجنٹ عمر فاروق اور شہزاد اعجاز جعلی ویزوں کی مد میں کروڑوں کی رقم خرد برد کر کے رفو چکر ہوگئے ہیں۔سائل فیض رسول چیمہ کی درخواست پر ایف آئی اے حکام نے ملزمان شہزاد اعجاز اور عمر فاروق کو ایف آئی اے لا ہور آفس میں 4 دسمبر کوانکوائری کے لئے طلب کر لیا ہے۔عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے حکومت پاکستان اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے انسانی سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے
