کوئٹہ: (سید شاہ زیب رضا) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سنئیر رہنما پارس کمار میلانی کی ملاقات، ملاقات میں پارس کمار میلانی نے سابقہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کو بلوچستان کی اقلیتی برادری سمیت بلوچستان کی سیاسی و سماجی صورتحال و مسائل سے آگاہ کیا پارٹی قیادت نے پارس کمار کو یقین دلایا کہ انتخابات کے بعد اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو تمام مسائل کے حل اولین ترجیحات پر حل کئیے جائیں گے، پارس کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تمام سیٹوں سے پی پی بھاری مارجن سے جیتے گی، تمام عوام پی پی کے ساتھ ہیں
