پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز (مرحوم) کی صاحبزادی ملک محمد اشرف مرحوم کی زوجہ کاروباری شخصیات محمد اسحاق عزیز -عبدالرحمن عزیز -حافظ عبدالرزاق کی ھمشیرہ اور ملک سہیل اشرف -ملک فیصل رضا -ملک بلال اشرف کی والدہ محترمہ پاکستان میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی انکی غائبانہ نماز جنازہ مکی مسجد مانچسٹر میں ادا کر دی گئی
رپورٹ عارف چودھری
موت کا کڑوا زائقہ ہر جاندار شئے نے چکھنا ھے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے کئ انسان ایسے ھوتے ہیں جو اپنی حیات میں خلق خدا کی کی خدمت فلاح و بہبود اور رفاہی کاموں کے لئے وقف کر دیتے ہیں ایسے ھی پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز (مرحوم) کی صاحبزادی ملک محمد اشرف مرحوم کی زوجہ کاروباری شخصیات محمد اسحاق عزیز -عبدالرحمن عزیز -حافظ عبدالرزاق کی ھمشیرہ اور ملک سہیل اشرف -ملک فیصل رضا -ملک بلال اشرف کی والدہ محترمہ نے کی تھی وہ گزشتہ روز قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ پاکستان میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملی – انکی غائبانہ نماز جنازہ مکی مسجد مانچسٹر میں ادا کر دی گئ نمازہ جنازہ میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر میاں محمد اسحاق اور عبدالرحمن عزیز اور حافظ عبدالرزاق نے کہا کہ نماز جنازہ اور دکھ کی اس گھڑی میں ھمارے غم میں برابر شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا ھماری تمام فیملی انکی وفات پر رنجیدہ ھے -بحثیت مسلمان ہمارا ایمان ھے کہ ہر شئے فانی ہے -میاں اسحاق عزیز -عبدالرحمن عزیز اور حافظ عبدالرزق کی ھمشیرہ کی وفات پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ -لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار -مئیر ٹیم سائیڈ تفہین شریف -مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -ڈپٹی مئیر شکیل احمد -مال ون کے چیف ایگزیکٹو رانا امتیاز احمد – سابق امیدوار ممبر یورپی پارلیمنٹ چودھری محمد اسلم جرمنی کی کاروباری شخصیت محمد عارفین برطانیہ کی کاروباری شخصیات نبیل جاوید قریشی -چودھری طاہر صدیق -حاجی عبدالغفار -عاطف -مرزا ندیم -رائل ٹریول کے ڈائریکٹر ندیم – سابق چیف کونسلر ملک ضرار -ملک فواد افضل – نیاز نسیم – سینئر صحافی سہیل ملک نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین اور انکی تمام فیملی کو صبر دے
