ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا ADC فنانس کےہمراہ دورہ جناح ٹاؤن ہڑپہ محکمہ تعلیم نیشنل ہائی وے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کے نمائندوں سمیت ریونیو کا عملہ کانگو حلقہ پٹواری بھی موقع پر موجود چوہدری احسن ایاز نے تمام رپورٹس اور نقشہ جات کی روشنی میں بریفنگ دی
ہڑپہ(چوہدری آصف ندیم ) تفصیل کے مطابق گزشتہ دن ریسکیو1123کے یونٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوا تو ساتھ ہی سالہاسال سے سوئے محکمہ جات خواب خرگوش سے اچانک بیدار ہوئے اور اس سازش کو کامیاب کرانے کےلیے میدان میں کود پڑے اور پیمائش کے بہانے منصوبہ کی تعمیر میں تاخیری حربوں کا سہارا لینا شروع کردیا اس تمام تر صورتحال سے ارباب اختیار کواگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل اور پرنٹ میڈیا پر خبر کی اشاعت کا ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے نوٹس لیتے ہوئے فلاحی منصوبہ کو روکنے کےلیے کی جانے والی سیاسی چالوں اور شرارتوں کا قلع قمع کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق نے ADC فنانس یاسر فرید کے ہمراہ مطلوبہ جگہ کا وزٹ کیا اس موقع پر سی او ایجوکیشن چوہدری اکرام ڈی او خادم موہل نائب تحصیلدار نیشنل ہائی وے محمد نوید سرویئر مشتاق ریسکیو نمائندہ ذیشان مرتضیٰ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال سب انجنیئر تصور شاہ ریونیو عملہ کانگو فخر حیات حلقہ پٹواری مریم بی بی اقبال پٹواری بھی موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے منصوبہ کی تعمیر کی راہ حائل رکاوٹوں بارے تمام محکمہ جات سے تفصیلی بات کی حلقہ پٹواری اور کانگو سے جگہ کی پیمائش بارے پوچھ گچھ کی اور موقع پر موجود جگہ کے حوالہ سے ریکارڈ چیک کیا اس موقع پر چوہدری احسن ایاز نےڈپٹی کمشنر کو تمام رپورٹس اور نقشہ جات کی روشنی میں تمام حقائق سے اگاہ کرتے ہوئے آئے دن ہونے والی نت نئ چال بارے تفصیلی بریف کیا ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے دورہ جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن سے پیدا ہونے والی سازشیں بھی دم توڑ گئیں یاد رہے آئے مختلف اداروں کو استعمال کرکے ریسکیو 1122یونٹ جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن کی تعمیر کو روکنے کےلیے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جارہا تھا
