ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف )ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کی مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کے لئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ہسپتال میں مہیا کردہ طبی سہولیات کے بارے استفسار کیا۔ انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعدازاں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ہڑپہ کا بھی دورہ کیا اور سنٹر پر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈاکٹرز کو تلقین کی کہ سنٹر پر مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ مریضوں کو غیر ضروری طور پر ساہیوال ریفر نہ کیا جائے۔
