سول لائینز جہلم پر ٹریفک کا بد ترین اژدہام

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)سول لائنز جہلم کی وہ مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے۔جس پر ہمہ وقت ٹریفک رواں دواں رہتی ہے۔اگر یہ ٹریفک کسی ترتیب سے رواں دواں رہے تو یہ ایک مہذب معاشرے اور قوم کی عکاسی کرتا ہے۔لیکن اگر متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی موجودگی میں بھی ٹریفک کا یوں بے ترتیب اور بعد ترین اژدہام ہو کہ پیدل چلنے والوں کو بھی گزرنے میں دشواری کا سامنا ہو۔تو یہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ضرور بن جاتا ہے۔
زیرِ نظر تصاویر جہلم شاندار چوک کے قریب یو بی ایل سے آگے “سلیم پلازہ” سول لائینز کی ہیں۔جہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں سڑک کے دونوں جانب چنگچی رکشوں،گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور ریڑھی بانوں کا وہ اژدہام ہے کہ پیدل چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔مزید برآں”اقبال لائیبریری روڈ”سے آنے والی ٹریفک بجائے اس کے کہ اپنی درست سمت سے آئے،شارٹ کٹ کے چکر میں غلط سمت سے آ کر بدترین حادثات کا سبب بنتی ہے۔ سلیم پلازہ کے بالکل سامنے ایک خودساختہ ویگن سٹینڈ بن چکا ہے۔جہاں سے ٹاہلیانوالہ اور گرد ونواح میں جانے والے لوگ سفر کرتے ہیں۔یہیں پر ہی چنگچی رکشوں، بھاری گاڑیوں،کاروں،ریڑھیوں اور موٹر سائیکلوں کی بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔شہر کے لوگوں نے یہ مطالبہ انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا ہے ۔کہ یہاں پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیئے جائیں۔تا کہ یہاں پیدل چلنے والوں،خریدوفروخت کے لیئے آنے والوں خصوصی طور پر خواتین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں