وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈپٹی کمشنر وزیرآباد کا ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال کا دورہ،گائنی وارڈ،ایمرجنسی وارڈ ز،دیگر شعبوں اور انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام چلنے والا ڈائیلسز شعبہ کا معائنہ کیا،ایم ایس ڈاکٹر حسن طارق،ناصر محمود اللہ والے،شیخ جلیل احمد،محمد اسلم جتالہ،محمد اسلم جاوید خان ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ڈی سی عمر فاروق ورائچ نے کہا کہ صحت وتندرستی کے لئے اقدامات حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،عوام الناس کی صحت وتندرستی کے لئے علاج معالجہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سٹورانچارج کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ریکارڈکواپ ڈیٹ رکھے اورعوام الناس کوبلا تفریق ادویات فراہم کی جائیں۔عوام کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ نسلوں کی بہتری کے منصوبوں پر آج کام ہوگا تو آنیوالی نسل مستفید ہوگی رفاہی اداروں کے کام معاشروں کے استحکام اور خوشحالی میں انتظامیہ کی معاونت میں نمایاں کردار کے حامل ہوتے ہیں انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے غریب ومستحق افراد کے لئے کئے جانے والے تمام اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اللہ کی رضا کے لئے جو خرچ کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے کاروبار ہے صاف نیت سے کیا گیا ہر عمل اللہ رب العزت کو بہت پسند ہے
