ساہیوال(چوہدری محمد آصف ندیم ارائیں ڈویژنل بیورو چیف)کمشنر آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان کی ٹرانسفر پر الوداعی تقریب کا اہتمام، شرکاء نے اظہر نبی دیوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور ساہیوال میں ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد نواز، اے سی جنرل علیزہ ریحان، اے سی ریونیو میاں ارشد ندیم، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکرام خان اور دوسرے افسران نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے اظہر نبی دیوان کی کام سے کمیٹمنٹ اور فرض شناسی کو سراہا اور اسے دوسروں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔ اظہر نبی دیوان نے ان نیک جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔
