ساہیوال(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق کا ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (ایڈمن) موسیٰ رضا کے ہمراہ این فائیو پر زیر تعمیر اوورہیڈ برج کا دورہ، برج پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، کام کے معیارکو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) اکرام الحق نے ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس (ایڈمن) موسیٰ رضا کے ہمراہ این فائیو پر زیر تعمیر اوورہیڈ برج کا دورہ کیا اور جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ای ہائی وے ارشد ندیم اور ایکسین ہائی وے میاں افتخار احمد نے جاری کام بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے منصوبے کو 31دسمبر کی ڈیڈلائن تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کام کے معیارکو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
