وزیرآباد(نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد سلیم آسی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گلریزوڑاچ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی کاروائی،میونسپل کمیٹی کو کرایہ ادا نہ کرنے پر دوکانیں سیل۔40سال سے مین بازاراور کچہری چوک میں واقع میونسپل کمیٹی کی23 دوکانوں کے کرایہ داروں نے 10سال سے نہ ہی کرایہ بڑھایا اور نہ ہی ادا کیا جس پر انفورسمنٹ انسپکٹر جنید اقبال،عقیدت محسن شاہ،داؤ د عشرت چیمہ نے انفورسمنٹ عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بوجہ عدم تعمیل،تکمیل معاہدہ وکرایہ داری ایکٹ 2022 سیکشن 94-8کے تحت دوکانیں سیل کردیں۔
