وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد خوبصورت دھرتی اور یہاں کے باسی مہذب و اعلی اوصاف کے حامل ہیں کتابوں میں کبھی یہاں کے بارے میں پڑھا تعیناتی کے بعد یہاں آکر محسوس کیا کہ کمال اوصاف کا حامل خطہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا نے پریس کلب وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ کے لوگ اس کی شناخت اور آئینہ دار ہوتے ہیں قلیل دور میں محسوس کر لیا کہ وزیرآباد مردم خیز خطہ اور اوصاف کے مجموعہ کا نام ہے صحافت کے درخشندہ ستاروں کی دھرتی ہونے کے ساتھ کاٹیج انڈسٹری، کٹلری مصنوعات سے منسلک کاروباری افراد ہوں یا یہاں کے کسان و زمیندار محنت کش لوگوں کا امتزاج اس دھرتی کے باسیوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ تعیناتی اور یہاں پر امن و امان کے حوالہ سے خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کے لوگ ویسے بھی امن پسند اور قانون پر عملداری پر یقین رکھتے ہیں برداشت و رواداری یہاں کے لوگوں کا وصف ہے مقامی سیاستدانوں کے بارے بھی میرا مشاہدہ ہے ایک دوسرے کے حریف ہونے کے باوجود رواداری کا پہلو تھامے ہوے ہیں کسی بھی علاقہ میں چلے جائیں اچھے لوگ کثیر تعداد میں ہونگے لیکن چند ایک شر پسند عناصر جو علاقہ کے امن و امان کے لیے خطرہ ہوں پائے جاتے ہیں ایسے عناصر کو وارننگ دیتا ہوں کہ غیر قانونی و بے عدلی کے پہلو کو برداشت نہیں کریں گے کرپٹ عناصر ہوں یا منشیات کے عادی افراد یا پھر امن و امان کی مخالفت میں جرائم پیشہ عناصر و مکروہ چہرے ان کو رعایت نہیں دیں گے ان کا کہنا تھا کہ میرا منصب ہی عدل و انصاف کی عملداری کا متقاضی ہے اور یہ میرا شرعی و اخلاقی فریضہ بھی ہے کہ رحمان کے بندوں کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھتے ہوے شیطان صفت عناصر کی بیخ کنی کو شعار بناوں اس موقع صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی، نیئر عالم،کاشف اشرف،شکیل اعوان،صابر حسین بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور اے ایس پی وزیرآباد کو قانون پر عملداری میں اور معاشرہ میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے لیے اپنی خدمات کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی پریس کلب وزیرآباد کے صدر افتخار احمد بٹ و سرپرست صابر حسین بٹ و دیگر نے اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا کو پریس کلب کے دورہ پر سونیئر کا تحفہ پیش کیا۔
