سول ڈیفنس ساہیوال کی طرف سے صادق فیڈز نزد ہڑپہ اسٹیشن اور راوی ایل پی جی پلانٹ ساہیوال میں ٹریننگ کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف )سول ڈیفنس ساہیوال کی طرف سے صادق فیڈز نزد ہڑپہ اسٹیشن اور راوی ایل پی جی پلانٹ ساہیوال میں ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جہاں سول ڈیفنس آفیسر انجینئر محمد اشتیاق اور انسٹرکٹر غلام ربانی نے سیفٹی اینڈ ایمر جنسی سکواڈ کو فائر فائٹنگ اور جان بچانے کی بنیادی تربیت دی اور اُنہیں آگ بجھانے والے آلات،فرسٹ ایڈ اور ریسکیو بارے آگاہی فراہم کی۔سول ڈیفنس آفیسر سول ڈیفنس آفیسرانجینئر محمداشتیاق کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پرانڈسٹریز،سکول و کالجزو دیگر کمرشل اداروں میں ٹرینگز کا انعقادکیا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں حادثات سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کرنا ہے اور حادثہ کی صورت میں اپنے آپ کو اور دوسرے کو حا دثہ سے محفوظ رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگ دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں ہم اپنا بچاؤ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں