سیاسی وسماجی شخصیت و سابق کونسلر عبد المالک بٹ المعروف مالک پہلوان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیت و سابق کونسلر عبد المالک بٹ المعروف مالک پہلوان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کشمیریاں سیالکوٹ روڈ ونجووالی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،صحافیوں،وکلاء سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کے قل شریف کا ختم پاک مورخہ9دسمبر بروز ہفتہ صبح10بجے جامع مسجد محمدیہ گلی کمیٹی والی محلہ شیشیانوالہ وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں