درجہ چہارم کی تنخواہوں کی بندش سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے

Spread the love

لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
ہسپتال کو ذاتی ملکیت سمجھ کر لوٹنے والوں کی بدمعاشی سمجھ سے بالاتر ہے. درجہ چہارم کی تنخواہوں کی بندش سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے. درجہ چہارم کو کرپشن سے پردہ اٹھانے کی سزا دے رہے ہیں. گورنر خیبر پختون خوا سمیت نگران حکومت اس معاملے میں بے بس نظر آرہی ہیں. خیال مدار شینواری
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے صدر خیال مدار شینواری نے کہا کہ ایل آر ایچ پشاور HD اور AHd کی کھلے عام بدمعاشی گورنر خیبر پختون خوا اور صوبائی حکومت بھی بے بس نظر آتیں ہیں ظلم وستم کی انتہاء ھے انہوں نے کہا کہ صوبائی دفتر بندش کہاں کا انصاف ہے یہ ہمیں غلام سمجھا جارھا ہیں انہوں نے کہا کہ ھسپتال کو ذاتی ملکیت کے طور پراستعمال کیاجارھاھے انہوں نے کہا کہ ان کی کرپشن سے پردہ چاک کرنے کی سزادی جارھی ھے کئی مھینوں سے درجہ چھارم ملازمین کی تنخواہیں بند ھیں جو غیر آئینی غیر قانونی عمل ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے تنگ آچکے ہیں ایک شخص کے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے 23ھزار ملازمین کے جزبات سے کھیل کھیلا جارھا ھے یہ کھاں کا انصاف ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں