ٹی ایس ٹی روڈ کی نامناسب ٹمریچر میں تعمیر قومی خزانے کے لاکھوں روپے برباد کرنے کے مترادف ہے اہلیان گاؤں سابقہ ایم این اے اور کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ہڑپہ( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) سابقہ ایم این چوہدری محمد اشرف کی فراہم کردہ چک نمبر 1/10L کو لاکھوں روپےکی گرانٹ سے بننے والی سڑک دوران تعمیر ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔تفصیل کے مطابق ہڑپہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 1/10Lمیں اہلیان گاؤں کے مطالبہ پر سابقہ ایم این اے چوہدری محمد اشرف نے سڑک کی تعمیر کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ فراہم کی سڑک کی تعمیر کا کام اے این زیڈ کنسٹرکشن کمپنی سرانجام دے رہی ہے ٹی ایس ٹی بنائے جانے والے روڈ کی موجودہ صورتحال کچھ یوں ہے کہ ٹھیکیدار آگے آگے سڑک تعمیر کررہا ہے تو پیچھے پیچھے سڑک اکھڑرہی ہے اپنے کرتوت اور سرکاری اداروں کی نااہلی چھپانے کے لیے سڑک کو پنکچرز لگائے جارہے ہیں ااہلیان گاؤں کے کرتا دھرتا لوگوں نگرانی کرنے والے اداروں سمیت گرانٹ فراہم کرنے والے ایم این اے یا اس کے نمائندے کی عدم دلچسپی کے سبب گاؤں کو فراہم کردہ گرانٹ سے تعمیر ہونے والی سڑک قومی خزانے کے لاکھوں روپے برباد کرنے کے مترادف ہے پندرہ اپریل سے پہلے اور پندرہ اکتوبر کے بعد ٹی ایس ٹی روڈ کی تعمیر کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہے عوامی وسماجی حلقوں نے سابقہ ایم این اے اور کمشنر ساہیوال سے قومی خزانے کے ساتھ ہونے والی اس کھلواڑ کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کریں
