اونر کبانہ ریسٹورنٹ چوہدری اسامہ کی طرف سے ینگ سٹار کرکٹ کلب رجسٹرڈ اور ینگ بوائز کرکٹ اکیڈمی کو خوبصورت کٹس سپانسرکی گئیں

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال :چیچہ وطنی۔اونر کبانہ ریسٹورنٹ چوہدری اسامہ کی طرف سے ینگ سٹار کرکٹ کلب رجسٹرڈ اور ینگ بوائز کرکٹ اکیڈمی کو خوبصورت کٹس سپانسرکی گئیں، اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اونر کبانہ ریسٹورنٹ چوہدری اسامہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورینگ سٹار کرکٹ کلب رجسٹرڈ اور ینگ بوائز کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند دماغ کیلئے ایک صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا دماغ بھی تندرست و توانا ہو تو اس کیلئے ضروری ہے کہ اپنے جسم کو تندرست و توانا رکھا جائے جس کے لیے ہمیں کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے،کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ’کھیل ‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے، کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے، کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں ابھار سکتی، اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے،بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہے، اور اس کی خود اعتمادی لڑکھڑانے لگتی ہے ،کرکٹ وہ کھیل ہے جو ہمارے جسم کو چست ، لچکدار اور پھرتیلا بناتا ہے،انہوں نے کہا کہ کلب ا ور اکیڈمی کیلئے ہر طرح کی مالی معاونت کرتا رہوں گا،تقریب میں سرپرست اعلیٰ ینگ سٹار کرکٹ کلب رجسٹرڈ و ینگ بوائز کرکٹ اکیڈمی چیچہ وطنی فیاض حشمت سابقہ کپتان کلب ہذا اور سینیئر کرکٹر شیراز احمد پیا نیشل پلیئر UAE ، تسلیم اعجاز بٹ صدر ینگ سٹار کرکٹ کلب ، صدر ینگ بوائز کرکٹ اکیڈمی رانا شہباز اختر ، میڈیا کوارڈینیٹر طاہر جواد ملک ،فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اقبال گجر ، سینئر کرکٹرز ارشاد اقبال لارا, آصف محمود, مقصود بِلا، کپتان ینگ سٹار کرکٹ کلب محمد ذیشان (شانی بھائی)سمیت دیگر نے شرکت کی اور کٹس سپانسر کرنے پر چوہدری اسامہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں