ملاقات میں ایس پی سٹی پشاور طیب جان سے صوبے کے امن و امان کی صورتحال پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کی ایس پی سٹی طیب جان سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ایس پی سٹی پشاور طیب جان سے ملاقات کی ملاقات میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے امن و امان کی صورتحال پر خصوصی بات چیت ہوئی وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں جو قابل تعریف ہے خیبر پختون خواہ پولیس نے جرائم کے خاتمے کیلئے ہمیشہ اہم اقدامات کیے ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر ایس پی سٹی پشاور طیب جان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس کا مشن و مقصد دہشت گردی، انتہاپسندی اور جرائم کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ عوام کی تعاون سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری، اور عوام سے مطالبہ ہے کہ جرائم کی نشاندہی کیلئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ صوبے بھر میں جرائم کا خاتمہ ہو سکے یاد رہے کہ ایس پی سٹی طیب جان اس سے پہلے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں انکا مشن و مقصد عوام کی خدمت اور جرائم کا خاتمہ ہے ایس پی سٹی پشاور طیب جان جیسے افسران ملک و قوم کا فخر ہے اس موقع پر ایس پی سٹی پشاور طیب جان نے وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔