وزیرآباد(نامہ نگار) ‘صلاح الدین اوور ہیڈ برج سے ملحق پرانا سیالکوٹ روڈ وسیع کیا جائے ” روڈ سے ملحق تجاوزات کا خاتمہ اور غیر ضروری پارک کو ختم کیا جائے تاکہ شہری ٹریفک جام کے مسئلہ سے نجات پاسکیں شہری حلقے. وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر واقع صلاح الدین اوور ہیڈ برج آئے روز ٹریفک جام سے بند رہنے لگا شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جس کے لیے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صلاح الدین اوور ہیڈ برج سے ملحق پرانے سیالکوٹ روڈ کو وسیع کیا جائے اللہ والا چوک میں بنایا گیا ڈمپنگ پوائنٹ ختم کر کے ساتھ گذشتہ دور میں بنایا گیا غیر ضروری منی پارک ختم کیا جائے اور سڑک کو وسیع کیا جائے تاکہ شہری صلاح الدین اوور ہیڈ برج پر ٹریفک جام کی صورت میں متبادل سڑک سیالکوٹ روڈ ڈبل پھاٹک کو استعمال کر کے اپنی منازل تک پہنچ سکیں۔ یاد رہے مذکور سڑک کالج و اسکولز میں جانے و آنے والے طلباء و طالبات سمیت ملازم پیشہ افراد سمیت سیالکوٹ، شکرگڑھ، ڈسکہ،سمبڑیال، نارووال،اور ایئرپورٹ و ڈرائی پورٹ تک جانے کے لیے مستعمل ہے جس کی وجہ سے رش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
