ہڑپہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے دوران قبروں کو جزوی طور پر نقصان عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

Spread the love

ہڑپہ کے نواحی گاؤں 3/10L کےقبرستان میں لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے دوران قبروں کو جزوی طور پر نقصان عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

مبینہ اطلاعات کے مطابق درختوں کی کٹائی کی اجازت گاؤں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے دی دوران کٹائی قبرستان کی پختہ دیوار کی جگہ جگہ سے توڑ پھوڑ اور قبروں کی بے حرمتی پر ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او ساہیوال ایس ایچ تھانہ ہڑپہ سے نوٹس کا مطالبہ

ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ہڑپہ کے نواحی گاؤں 3/7R کے قبرستان میں لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کی کٹائی کا عمل شروع کردیاگیا درختوں کی کٹائی کے دوران انتہائی دل خراش مناظر دیکھنے کو ملے اہل گاؤں اپنے پیاروں کی قبروں کی درختوں کی کٹائی کی وجہ سے ہونے والی بے حرمتی پر رنجیدہ اور تیش میں نظر أئے بے لاپرواہی سے ہونے والی درختوں کی کٹائی سے ناصرف قبرستان کی حفاظت کے لیے بنائی گئ دیوار کوجگہ جگہ سے توڑ پھوڑ دیا بلکہ کئ قبروں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا اس تکلیف دہ واقع پر عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈی پی او ساہیوال ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ سے نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں