وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 36 کےمضبوط امیدوار،مقبول عوامی لیڈر چوہدری اعجازاحمدپرویا ایڈووکیٹ کے ڈیرہ جموں سے علی پور چٹھہ تک قوم کی اُمیدمیاں نواز شریف موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جس میں حلقہ پی پی 36 سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔ریلی میں شرکت لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے حلقہ پی پی 36 کےلئے چوہدری اعجازاحمد پرویا کو نامزد کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے دریں اثنا چوہدری اعجاز احمد پرویا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں میری خدمات سب کے سامنے ہیں ہر مشکل دور میں اپنی قیادت ساتھ کھڑا رہاہوں ۔پارٹی سے میری وفاؤں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ہم پر امید ہیں کہ ہماری قیادت پارٹی ٹکٹ میرٹ اور پرفارمنس دیکھ کر دے گی۔ہاں اللہ کے فضل سے اور پارٹی قیادت کے فیصلے نے حلقہ پی پی 36 کے عوام کی خدمت کے لئے مجھےموقع دیا تواپنی بہترین خدمات سے اپنی پارٹی قیادت اوراپنی عوام کو مایوس نہیں کروں گا
