وزیر آباد شہر وگردونواح میں آوارہ زخمی کھجلی والے کتوں کی بھرمار،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) شہر وگردونواح میں آوارہ زخمی کھجلی والے کتوں کی بھرمار،مدرسہ جانیوالے بچوں کو کاٹ لیا۔ وزیرآباد شہر اور مختلف علاقوں الہ آباد،نظام آباد،حاجی پورہ،سرکلر روڈ،سکندر پورہ،مین بازار،مثمن برج،لالہ زار کالونی،جناح کالونی،ماڈل کالونی ودیگرایریاز میں آوارہ کتوں کے غول شہر بھر میں دھندناتے پھرتے ہیں خصوصاً صبح سویرے سیر کو جانے والے افراد،مدرسہ،سکول،کالجز جانیوالے طلباء وطالبات کی راہ اور مقامی قبرستانوں کے راستوں میں براجمان رہتے ہیں گزشتہ رات مین بازار الہ آباد میں جامع مدینہ تعلیم القر آن میں قرآن پاک پڑھنے جانیوالوں طلباء کو کاٹ لیا جس کے باعث بچے شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے بچوں کا سکول،کالج مدرسہ جانا مشکل ہوگیا اور صبح کی نماز کے لئے بھی نمازی کتوں کی وجہ سے جا نہیں پاتے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں درجنوں کی بنیاد پر کتے کے کاٹنے کے کیس ہسپتال لائے جاتے ہیں۔شہریوں،سیاسی وسماجی حلقوں،طلباء وطالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے محکمہ صحت و مقامی بلدیہ کو احکامات جاری کیے جائیں تاکہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے طلبا ء وطالبات،مردوخواتین محفوظ رہ سکیں اور شہری اذیت سے نجات حاصل کر پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں