مانچسٹر (چوہدری عارف پندہر ) دعوت اسلامی کا ویلفیئر FGRF کا شعبہ انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی ویلز کے نگراں اور FGRF برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا شاہ کر رہے تھے جو حال ہی میں مصر,سیریا(شام) اور ترکی سے ایف جی آر ایف کی امدادی سرگرميوں جن میں کنٹینرز اور دوسری امدادی اشیاء جن میں کھانے ,پینے کی اشیاء اور دوسری ضروریات زندگی جن میں سردیوں سے بچاؤ کے لئےبلنکٹس, میٹرس,کمبل ,گرم کپڑے, کی چیزیں وغیرہ کی نگرانی کر کے برطانیہ آئے ہیں اور پھر واپس جا کر امدادی سرگرمیوں میں مشغول ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے لئے بھی FGRF جو ممکن مدد ہو سکتی ہے اس کے زریعے امداد پہنچا رہی ہے ۔ مزید تفصيلات بتاتے ہوئے کہا کہ غزہ کے 41 ہزار مظلوم مسلمانوں کے لئے کھانا تقسيم کر چکے ہیں اور تین کنٹینر میں 30 ہزار افراد کے لئے مختلف اشیاء بھی بھیج چکے ہیں ۔ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن 2 کنٹینر ترکی میں بھی روانہ کر چکی جس میں کمبل,بلینکٹس ,تکیہ ,میٹرس,نیپیز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
