غزہ میں 20 صہیونی فوجی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔

Spread the love

غزہ میں زمینی کارروائیوں میں اب تک 105 فوجی مارے گئے۔ترجمان اسرائیلی فوج

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج اتنی خوف زدہ ہے کہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر غلطی سے گولیاں چلا رہی ہے، ایسے واقعات میں اب تک 20کے قریب اسرائیلی فوجی مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہمارے 20کے قریب فوجی حماس نہیں بلکہ اپنے ساتھی اہلکاروں کی فائرنگ میں مارے گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20میں سے 13فوجی اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے جب کہ دیگر ہیوی مشینری کی زد میں آکر یا روندے جانے سے ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج کے ایک اور ترجمان نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں زمینی کارروائیوں میں اب تک 105فوجی مارے گئے،ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بزدلی، پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو گھبراہٹ میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں