وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈپٹی کمشنر وزیرآبادعمر فاروق وڑائچ سے سابق ایم پی اے عادل بخش چٹھہ،بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین،کرنل (ر) وقار انور شیخ،خواجہ محمد شعیب،شہریوں اور دیہہ کے لوگوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی،تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ ودیگر بھی موجود تھے۔سابق ایم پی اے عادل بخش چٹھہ،بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین،کرنل (ر) وقار انور شیخ نے عمر فاروق وڑائچ کو ڈی سی وزیرآباد بننے پر مبارکباد دی اور علاقہ کے مسائل سے عمر فاروق وڑائچ کو آگا ہ کیا۔عمر فاروق وڑائچ نے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع وزیرآباد کے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کی جائینگی اوروزیرآباد کہ جو درینہ مسائل ہیں انشاء اللہ وہ بھی جلد حل ہوجائینگے
