پردیسی پرندوں کی آمد،دریائے چناب،نالہ ایک اور نالہ پلکھو کے کنارے سائبرین پرندوں سے پر رونق ہو گئے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) پردیسی پرندوں کی آمد،دریائے چناب،نالہ ایک اور نالہ پلکھو کے کنارے سائبرین پرندوں سے پر رونق ہو گئے پرندوں کی چہچہاہٹ قدرت کی کاریگری اور فطرت کے حسن سے رنگین،شکاریوں نے بھی کمر کس لی پردیسی پرندوں میں مرغابی،مگ، نیل سر و کونجیں شامل قیمتی برفانی سفید شاہین بھی میدانی علاقوں کے مہمان وزیرآباد کے علاقہ دریائے چناب سے ملحق بیلہ،نالہ پلکھو،نالہ ایک کے کنارے ہیڈ قادر آباد و خانکی بیراج کے گردو اطراف قدرت کی کمال کاریگری کے شاہکار خوبصورت و سریلے پرندوں سے مزین ہو گئے موسم سرما میں شدت کے ساتھ ہی سائبرین مہمان پرندوں نے پاکستان کے میدانی علاقوں خصوصا دریاؤں و ندی نالوں کو مسکن بنا لیا فطرت کے حسن کے عکاس مہمان پرندوں میں مرغابی،کونج،مگ،نیل سر،سمیت قیمتی رشین و ملحق ریاستوں سے مہمان سفید شاہین،بہری، شکرا وغیرہ بھی پنجاب کے میدانی علاقہ جات کے مہمان بننے لگے پردیسی پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی دریائے چناب کے کناروں اور بیلہ میں شکاریوں نے بھی ڈیرے ڈال لیے آبی حیات کے شکار کے ساتھ شکاری مہمان پرندوں کا بھی خوب شکار کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پرندے فطرت کا حسن اور اللہ تعالی کی عظمتوں کے شاہکار ہیں جو اڑتے ہیں بھلے لگتے ہیں جنگلی حیات کی بقا کو یقینی بنانے اور ماحول دوست پرندوں کے وجود کی بقا کے لیے حکومت شکار پر پابندی عائد کرے تاکہ مہمان پرندے شکاریوں کی لذت کا سامان بننے سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں