وزیرآباد میں پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش معمول

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد میں پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش معمول،صنعتکار، تاجر،چھوٹے دوکاندار و مزدور بے روزگار ہونے لگے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کی فراہمی کے لیے سارا سارا دن بجلی بند رکھنے سے شہری اذیت کاشکار ہیں گیپکو چیف نوٹس لیں وزیرآباد کے علاقہ ڈسکہ روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں سارا سارا دن بجلی بند کرنا واپڈا حکام نے معمول بنا رکھا ہے۔ہاؤسنگ سوسائٹی کے علیحدہ فیڈر پر کام گذشتہ تین ماہ سے جاری ہے کھمبوں کی تنصیب سمیت بجلی کے تاروں کی انسٹالیشن کے لیے ہفتہ میں دو سے تین روز بجلی بند رکھی جاتی ہے۔وزیرآباد کی مقامی انڈسٹری کٹلری اینڈ کچن مصنوعات کی تیاری کرنے والے کارخانہ جات کے کاریگروں سمیت مقامی صنعتکار، دوکاندار اور تاجر بجلی کی بندش اور آنکھ مچولی سے سخت پریشان ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیپکو چیف نوٹس لیں ہاؤسنگ سوسائٹی کو بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جلد مکمل کیا جائے جبکہ ہفتہ میں ایک روز بجلی کی بندش کا شیڈول بنایا جائے جمعہ کی چھٹی کے بعد کارخانہ جات کے کاریگر پرمٹ کی وجہ سے مزید دو چھٹیاں کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں