ساہیوال چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف: چیچہ وطنی دی کرسٹ سکول سسٹم چیچہ وطنی کی دوسری سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ساہیوال چودہری محمد اکرام تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں تنویر احمد غزالی، رانا عابد علی خان، حسن انجم، خادم حسین موہل، ابو زرعبد الرحمن، لیاقت علی نوید، شاہد زمان خان اور میڈم طاہرہ بانو سابقہ ہیڈمسٹریس تھیں۔ جبکہ سینئر ریٹائرڈ معلمہ مس فرخندہ بشیرسمیت والدین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شریک تھی۔ مہمان خصوصی سی ای او ساہیوال چودہری محمداکرام نے اپنے خطاب میں ادارہ ھذا کی بورڈ میں نمایاں تعلیمی کامیابی پر پرنسپل محترمہ رخشندہ بشیر،سٹاف و ڈائریکٹر علی جاوید و عثمان جاویدکو مبارکباد پیش کی معزز مہمان خصوصی نے تمام تفریحی و اخلاقی موضوعات کے حامل پروگراموں میں اساتذہ کی محنت اور بچوں کی کارکردگی کو سراہتے پروگرام کوایک یاد گارتقریب قرار دیا انہوں نے ادارے کی ترقی و بورڈمیں شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈپوزیشن ہولڈر طلبہ کو سکالرشپ اور اساتذہ کرام کی کاوشوں کا اعتراف انہیں کیش ایوارڈ کی صورت میں دینا ایک نجی تعلیمی ادارے کی طرف سے خوش آئند قدم ہے۔ ادارے کے تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات کو تعلیمی و دیگر انفرادی کارکردگی پر تعریفی اسناد و شیلڈ سے نوازا گیا۔
