مجید امجد لٹریری سوسائٹی جامعہ ساہیوال کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر کی ہدایت پرمجید امجد لٹریری سوسائٹی جامعہ ساہیوال کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ناصر علی ناصر، ارشد عباس ذکی، اکرم ریحان، اکرام عارفی، سید فضل گیلانی، قمر رضا شہزاد اور واجد امیر تھے۔اس موقع پرمجید امجد لٹریری سوسائٹی کے صدر اور ناظمِ مشاعرہ محمد روشان الحق، علی پیر عالی،حمزہ اعجاز ساحل، عبدالرحیم دائم اور احسان اصغر اور مبشر سعید نے اپنی شاعری سے سامعین سے خوب داد سمیٹی۔ ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر محمد ایوب، ہیڈ آف کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر امین عابد اور ہیڈ آف فزکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طارق مسعود نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد وسیم طفیل،ڈاکٹر طارق مسعود اور ڈاکٹر امین عابد نے مہمان شعراء کو اعزازی شیلڈز دِیں اور ڈاکٹر محمد وسیم طفیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف مبشر سعید اور ان کی پوری ٹیم کی کوششوں کو بھرپور سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں