
کوئٹہ: (سید شاہ زیب رضا) 28 دسمبر کو ہونے والی نیشنل ایم ایم اے چیمپیئن شپ کے لیے بلوچستان کےمیل فی میل کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل کر لیے گئے, بلوچستان میں مختلف اکیڈمیوں کے مختلف ویٹس کے کھلاڑیوں نے ٹرائل میں کامیابی حاصل کی، ٹرائلز تقریب کے موقع پر ایم ایم اے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن کھٹانہ، بلوچستان ایم ایم اے ایسوسی ایشن کے صدر نادر خان خلجی، جنرل سیکرٹری مبارک شان، نیک نظر بڑیچ، ڈاکٹر محمود احمد و دیگر افراد موجود تھے، ٹرائلز میں میل کیٹیگری میں 50 سے 90 ویٹ کے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کی گئی جبکہ فی میل میں 40 سے 65 ویٹ کی خواتین کی سلیکشن کی گئی، کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے شفیق الرحمن کھٹانہ، نادر خلجی، مبارک شان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے نیشنل چیمپئن شپ ایس اے گارڈن لاہور میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں بلوچستان گولڈ میڈل جیتنے کی پوری کوشش کرے گا، ہمارے کھلاڑی کسی سے کم نہیں، بلوچستان کے کھلاڑیوں کو اگے لانے کے لیے تمام مواقع فراہم کرینگے، بلوچستان میں ایم ایم اے مکس مارشل ارٹس میں بلوچستان کے پاس ہزاروں کھلاڑی موجود ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے کہ کھلاڑیوں کو پالش کر کے انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے تیار کریں جس سے یہ انٹرنیشنل لیول پر بلوچستان کا نام روشن کر سکیں
