ہڑپہ کرسمس کے حوالہ سے تھانہ ہڑپہ میں تقریب کا اہتمام ممبر امن کمیٹی ساہیوال غلام فرید انور سمیت مسیح برادری کی بھر پور شرکت

Spread the love

دین اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کادرس اور دین اسلام دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کے تحفظ اورامن کاداعی ہے
ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ انسپکٹر چوہدری اللہ دتہ اختر

ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل برو چیف ساہیوال) تھانہ ہڑپہ میں کرسمس کہ حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تفصیل کے مطابق تھانہ ہڑپہ میں کرسمس کہ حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ انسپکٹر چوہدری اللہ دتہ اختر نے مسیح برادری اور ممبر امن کمیٹی ضلع ساہیوال غلام فرید انورکے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر چوہدری اللہ دتہ اختر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ اور غلام فرید انور ممبر قومی امن کمیٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ دین اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے دین اسلام تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کے تحفظ اور امن کا داعی ہے ملک پاکستان کہ پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا بہت اہم کردار ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرسمس کہ موقع پر مسیح برادری کی خوشیوں میں شامل ہیں اور انکی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے اس موقع پر مسیح برادری نے ان کی خوشیوں میں شامل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ چوہدری اللہ دتہ اختر اور ممبر امن کمیٹی ساہیوال غلام فرید انور کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں