سانحہ پشاور اور سقوط ڈھاکہ کی یادمیں میں اکرم شہید پارک جہلم میں تقریب۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)آج سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں اور سقوط ڈھاکہ کی یادمیں اکرم شہید پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیازصدر ایم سی ڈبلیو اےرجسٹرڈ المرکزجہلم،سیدہ شاہدہ شاہ جنرل سیکرٹری ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم،سید اختر علی شاہ انفارمیشن سیکرٹری المرکزجہلم،عبد الغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم،چوہدری فیصل امین وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران و ممبران کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ میڈیا کے نمائیندگان نے شرکت کی۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،سید اختر علی شاہ،عبد الغفور چوہان اور چوہدری فیصل امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ پاکستان کی تاریخ میں سول دسمبر کے حوالے سے سانحہ پشاور اور سقوط ڈھاکہ دو ایسے اندوہ آگیں واقعات ہیں۔جو ہر پاکستانی کو خون کے آنسو رلاتے رہیں گے۔سانحہ پشاور کو بیتے نو سال اور سقوط ڈھاکہ جو بیتے لگ بھگ باون سال بیت چلے ہیں۔مگر یہ سانحات آج بھی روز اول کی طرح ہر صاحب دل انسان کو رلاکر رکھ دیتا ہے۔اسکے بعد شہدائے پشاور اور سقوط ڈھاکہ میں شہید ہونے والوں کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔جس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں