سیاسی شخصیت حاجی محمد افضل مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے

Spread the love

بری۔ رپورٹ عارف چودھری

موت کا زائقہ ہر جاندار شئے نے چھکنا ھے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے کئ انسان ایسے ہوتے ہیں جو اپنی حیات میں خلق خدا کی خدمت فلاح و بہبود اور رفاہی کاموں اور والدین کی خدمت کے لئے وقف کر دیتے ہیں ایسے ھی برطانیہ کے شہر بری کی کاروباری سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی محمد افضل مختصر علالت کے بعد بری میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے انکی نمازہ جنازہ نور السلام مسجد بری میں ادا کر دی گئ جس میں۔ کاروباری سیاسی شخصیتوں کے علاوہ مقامی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بعد میں بری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا وہ مشہور کاروباری شخصیت راجہ علی کے سسر -سابق مئیر بری کونسلر شاھینہ ہارون کے ماموں اور امجد افضل بابر افضل نصیر افضل عمران افضل کامران افضل عرفان افضل اور لقمان افضل کے والد محترم تھے

اس موقع پر سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون نے کہا کہ میرے ماموں راجہ حاجی افضل ھمارے خاندان کا اثاثہ تھے انہوں نے ھمیشہ فیملی اور کمیونٹی کی بہت خدمت کی ان کے جانے کے بعد ھماری فیملی میں بہت بڑا خال پیدا ھو گیا ھے -بری کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر تیمور طارق کا کہنا کہ کہ حاجی محمد افضل نے پوری زندگی کمیونٹی کی خدمت اور فلاحی کاموں میں گزاری انکی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا ھماری دعا ھے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکی فیملی کو صبر جمیل دے -ممتاز کاروباری اور کمیونٹی راہنما علی راجہ کا کہنا تھا کہ میرے سسر حاجی محمد افضل پاکستان اور برطانیہ میں کئ فلاحی ادارے چلاتے تھے اور کمیونٹی کے دکھ سکھ کے ساتھی تھے اس لئے آج انکے جنازے میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد نے شرکت کی ھم انکے عوامی خدمات اور فلاحی کاموں کو جاری رکھیں گے -انکے بیٹے بابر افضل نے آج انکے والد محترم کے جنازہ میں شرکت کرنے والی کمیونٹی کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم انکے مشن کو جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں